آئین پاکستان آزادی اظہاررائے کی ضمانت دیتا ہے، صدر زرداری۔۔

صدر آصف علی زرداری نے عالمی یوم صحافت پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آئینِ پاکستان آزادیِ اظہارِ رائے کی ضمانت دیتا ہے، دنیا کو حقائق کی فراہمی میں صحافیوں کی قربانیاں تاریخ کا سنہری باب ہیں۔اپنے بیان میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ مکالمے کے فروغ اور مسائل اجاگر کرنے میں میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے، آئین پاکستان آزادی اظہار رائے کی ضمانت دیتا ہے، حکومت نے صحافیوں کے تحفظ اور فلاح کیلئے بہت سے اقدامات کیے ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ جعلی خبروں، غلط معلومات اور سنسنی خیز ماحول سے میڈیا کی ذمہ داری مزید بڑھ گئی ہے، اعلیٰ صحافتی معیار، خبروں میں درستی اور پیشہ ورانہ مہارت برقرار رکھی جائے، میڈیا کو عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان پل کا کردار ادا کرنا چاہئے۔صدر مملکت نے عالمی یوم صحافت پر مقبوضہ کشمیر، غزہ میں دوران رپورٹنگ جان گنوانے والے صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں