bijli ke mein ptv fees khatam karne ka faisla

آئیسکو کے بلوں سے پی ٹی وی لائسنس فیس ختم۔۔

وفاقی حکومت اور وزارت توانائی پاور ڈویڑن کی ہدایات پر آئیسکو نے بجلی کے بلوں میں لگنے والی پی ٹی وی لائسنس فیس ختم کردی ہے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکو انجینئر چوہدری خالد محمود نے بتایا کہ اسلام آباد میں اس سہولت کا اطلاق تمام ٹیرف کے حامل صارفین پر یکم جولائی 2025 سے کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے آئیسکو کے تمام فیلڈ دفاتر کو ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔چیف ایگزیکٹوآفیسر نے بتایا کہ صارفین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مزید معلومات کے لیے آئیسکو کے قریبی دفاتر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں