پپو کا کہنا ہے کہ ہم نیوز لاہور بیورو میں اہم عہدے کے لئے ایک سینئر صحافی سے گفت و شنید مکمل ہوگئی ہے اور انہیں آمادہ کرلیا گیا ہے کہ وہ ہم نیوز جوائن کریں۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ ہم نیوز کے لاہور بیورومیں بیوروچیف کی رخصتی کے بعد جو جگہ خالی تھی اب یا تو اس خالی جگہ کو پُر کیا جارہا ہے یا پھر کوئی اور اہم عہدہ جو پنجاب لیول کا ہوگا وہ سینئر صحافی کو دیا جائے گا۔۔ پپو کے مطابق اس بڑی تعیناتی کے لئے ڈیل فائنل ہوگئی ہے، اس میں تھوڑی بہت پیش رفت ہونا باقی ہے جو جلد ہوجائے گی، بڑی تعیناتی کے لئے اس سینئر صحافی کے حوالےسے پپو نے بتایا ہے کہ وہ سینئر صحافی عرصہ بائیس تئیس سال سےشعبہ صحافت سے منسلک ہے اور ملک کے بڑے چینلز میں لاہور سے کام کرچکا ہے۔ پپو کے مطابق اس صحافی کے حکمران جماعت سے بھی بہت قریبی تعلقات ہیں، پپو کا کہنا ہے کہ یہ سینئر صحافی امید ہے اگلے ہفتے ہم نیوز جوائن کرکے اپنے فرائض کی انجام دہی کا آغاز کریں گے۔
