ائم مقام چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے ہم ہمیشہ سے پیکا قانون کے مخالف رہے ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے، کیونکہ اظہارِ رائے کو دبایا نہیں جا سکتا۔ آواز دبانے سے قومیں خاموش نہیں ہوتیں۔ یہ معاملہ حد سے تجاوز کر چکا ہے اور اب یہ آواز پوری دنیا تک پہنچائی جائے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ایسے فیصلوں سے معاشرے میں جو تھوڑا بہت توازن باقی ہے وہ بھی متاثر ہو جاتا ہے۔ جہاں انصاف نہ رہے وہاں لاقانونیت جنم لیتی ہے، لوگ قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے لگتے ہیں اور معاشرے میں قانون کی حکمرانی کے بجائے طاقت کا غلبہ پیدا ہو جاتا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان اور متعلقہ عدالتیں اس کیس اور دیگر ایسے معاملات پر ضرور توجہ دیں گی۔ یہ مطالبہ ہے کہ مقدمات جلد از جلد مقرر کیے جائیں، ان کی سزاؤں کو معطل کیا جائے اور کنوکشن ختم کی جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہو سکیں۔
