ہر بار سمجھوتہ کرنا پڑتا ہے، اداکارہ عظمیٰ حسن۔۔

مقبول اداکارہ عظمیٰ حسن نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں مومنہ اقبال کی والد کا کردار ادا کرنے کی پیش کش ہوئی تھی لیکن انہوں نے کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔ سماء ٹی وی کے مارننگ شو میں اداکارہ نے بتایا کہ والدہ کا انتقال ان کی زندگی کا سب سے مشکل ترین لمحہ تھا، والدہ کے جانے کے بعد انہوں نے خود کو تنہا محسوس کیا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگرچہ وہ والد کے قریب رہی ہیں اور ان سے اچھے تعلقات تھے لیکن والدہ کے انتقال کے بعد انہیں ایسا لگا کہ اب وہ اکیلی ہیں، ان کا کوئی نہیں۔پروگرام کے دوران انہوں نے شکوہ کیا کہ انہیں شوبز انڈسٹری نے اتنا کچھ نہیں دیا، جتنا وہ اس انڈسٹری کو دیتی ہیں۔انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں ہر بار سمجھوتا کرنا پڑتا ہے، انہیں انڈسٹری نے اپنی محنت کا صلہ نہیں دیا، تاہم انہوں نے واضح طور پر معاوضے یا دوسرے معاملات کا ذکر نہیں کیا۔عظمیٰ حسن نے دوران پروگرام ایک سیگمنٹ میں انکشاف کیا کہ انہیں ایک ڈرامے میں مومنہ اقبال کی والدہ کا کردار ادا کرنے کی پیش کش ہوئی تھی لیکن انہوں نے کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھی چاہتے تھے کہ وہ مومنہ اقبال کی والدہ کا کردار ادا کریں لیکن انہوں نے انکار کردیا تھا۔اگرچہ انہوں نے بتایا کہ انہیں مومنہ اقبال کی والدہ کے کردار کی پیش کش ہوئی تھی لیکن انہوں  نے  واضح طور پر نہیں بتایا کہ انہیں کس ڈرامے میں اداکارہ کی ماں بننے کی آفر ہوئی تھی؟

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں