ہتک عزت قوانین بنادیئے اب کسی کی پگڑی نہیں اچھلے گی، مریم نواز۔۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہتک عزت کے قوانین بنادیے ہیں اب کسی کی پگڑی نہیں اچھلے گی۔ایون فیلڈ پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں ڈیڑھ برس میں وہ کام ہوئے جنہیں اب گلوبل اسٹیج پر لے کر جارہے ہیں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں جرائم کی شرح نیچے آئی ہے اور خواتین خود کو محفوظ تصور کررہی ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ 51 فیصد خواتین اگر اپنا حصہ نہیں ڈالیں گی تو پاکستان ترقی کیسے کرے گا۔انہوں نے کہا کہ کارکردگی میں شہباز شریف کا ریکارڈ نہیں توڑا بلکہ میں ان کی ایکسٹینشن ہوں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب کی عوام کی طرف سے جو پیار ملا وہ کبھی سوچ بھی نہیں سکتی تھی۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہ بھارت کے حملے کے بعد جس طرح پاکستان نے جواب دیا اس کا کریڈٹ فیلڈ مارشل کی قیادت اور پوری فوج کو جاتا ہے۔مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کو شکست دینے کے بعد دنیا اب پاکستان کو ایک تبدیل رویے کے ساتھ دیکھ رہی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں