پاکستان تحریک انصاف نے ہتک عزت بل کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا۔پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے پنجاب حکومت کی 100 دن کی کارکردگی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹک ٹاکر پنجاب حکومت کی 100 دن کی کارکردگی کیا ہے؟ ہتک عزت بل ان کی 100 دن کی کارکردگی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہتک عزت بل پر بلی تھیلے سے باہر آچکی ہے، پیپلز پارٹی جمہوری جماعت ہونے کا دعویٰ کرتی ہے لیکن ہتک عزت قانون پر ان کا کیا کردار ہے؟ پیپلز پارٹی کے گورنر بیرون ملک چلے گئے، سپیکر قائم مقام گورنر بنا تو بل پر دستخط کر دیئے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پہلے ہی کہتے تھے ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، تحریک انصاف صحافیوں کے ساتھ ہے، ہتک عزت بل کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔
Facebook Comments