کے یوجے کے زیراہتمام آج یوم نثارعثمانی منانے کا اعلان۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس عظیم یونین رہنما لیجنڈری نثار عثمانی کی 31 ویں برسی عقیدت واحترام اور اس عزم کے ساتھ منا رہی ہےکہ عثمانی صاحب کی آزادی صحافت بنیادی انسانی حقوق اور جمہوری روایات کی پاسداری کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی 4 ستمبر کو “یوم نثار عثمانی” منانے کا مقصد مرحوم کی انتہائی مشکل ادوار میں جدوجہد اور قربانیوں کو اجاگر کرنا ھے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام اس دن کی مناسبت سے کراچی پریس کلب می شام 5 بجے سیمینار ھوگا جس میں عثمانی صاحب  کی ولولہ انگیز قیادت اور خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا یوم نثار عثمانی کے موقع پر کے یو جے کے صدر طاہر حسن خان جنرل سیکرٹری سردار لیاقت نے اپنے بیان میں کہا ھے کہ 4 ستمبر اس رہنماء کی برسی ہے جس نے اپنے 44 سالہ صحافتی دور میں مزدورں اور جمہوری اقدار کی بحالی کے لئے  جدوجہد کی اس عرصہ کے دوران قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں لیکن کسی امر جابر کے سامنے جھکے نہیں منہاج برنا اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر میڈیا کی آزادی مزدوروں کی عزت نفس کی بحالی اور ان کے حقوق کی طویل جنگ لڑی عثمانی صاحب کو خراج عقیدت پیش کرنے بہترین طریقہ ان کے اصولوں اور مشن پر چلنا ھے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں