کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات، جنرل کونسل طلب

کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر عبادالحق نے انتخابات کے لیے جنرل کونسل آئندہ ہفتے  طلب کر لی ۔ جنرل کونسل میں کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات کے لیے مشاورت اور فیصلے کیے جائیں گے ۔ صدر  کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن عبادالحق ، نائب صدر۔منیر باجوہ ، سیکرٹری وجیہ شیخ ، نائب صدر لوئر کورٹس نعیم ملک اور خزانچی جمال الدین جمالی  نے کہا ہے کہ الیکشن کے حوالے سے ممبران کی اکثریت بسنت کے بعد منعقد کرنے پر متفق ہے  جنرل کونسل میں اس تجویز کو رکھا جائے گا جس کی حتمی منظوری جنرل کونسل دے گی. صدر عبادالحق نے کہا ہے کہ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن لاہور کی معتبر صحافتی تنظیم ہے جس کے الیکشن ایک فیسٹول کی طرح منعقد ہوتے ہیں ۔ اس سال بھی  بھرپور طریقے سے  الیکشن کا انعقاد کیا جائے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں