کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کا  ارشد انصاری ٹیم پر اظہار اعتماد۔۔

کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر عباد الحق کی سربراہی میں لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری , سینئر نائب صدر سلمان قریشی ، نائب صدر ناصرہ عتیق، سیکرٹری افضال طالب ، جوائنت سیکرٹری عمران شیخ اور خزانچی سالک نواز ، سجاد کاظمی ،  الفت مغل ، سید بدر سعید ، خواجہ سرمد ، سمیت تمام گورننگ باڈی کو بھی مبارکباد پیش کی ۔ صدر ارشد انصاری اور دیگر عہدیداروں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور گلدستہ پیش کیا گیا ۔ کورٹ رپورٹرَ کے وفد میں صدر عبادالحق ، نائب صدر منیر باجوہ ،سیکرٹری وجیہ شیخ ، نائب صدر لوئر کورٹس نعیم ملک ، سینئر کورٹ رپورٹرز  حامد نواز ، مستحسن شاہ ، شکیل سعید ، عمر حیات ،  یوسف شاہ ، فدا حسنین ، عابد خان اورعفان ریاض سمیت دیگر دوست موجود تھے ۔ صدر ارشد انصاری نے کہا کہ عباد الحق جیسے جید صحافی کی قیادت  میں کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن ایک معتبر صحافتی تنظیم ہے جو صحافیوں کے مسائل کے حل  کے لیے پریس کلب کے شانہ بہ شانہ رہی ہے انھوں نے کہا کہ فروری میں فیز ٹو کے حوالے سے بڑی خوشخبری ملے گی  ۔ صدر عبادالحق نے کہا کہ کمیونٹی نے ارشد انصاری سمیت تمام نومنتخب عہدیداروں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ امید ہے کہ کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کمیونٹی کے لیے  تمام کورٹ رپورٹرز پریس کلب کی ہر کال پر حاضر رہیں گے

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں