کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی کی قیادت میں کراچی پریس کلب کے سیکریٹری شعیب احمد ، جوائنٹ سیکریٹری محمد منصف ، سیکریٹری پلاٹ کمیٹی شمس کیریو اور ممبر گورننگ باڈی نور محمد کلہوڑو کی ڈائریکٹر جنرل لیاری ڈویلپمنٹ اتھارٹی صفدر علی بگھیو سے ایل ڈی اے ہیڈ آفس میں ملاقات ، اس موقع پر چیف انجینئر آغا نفیس، ڈائریکٹر فنانس علی عباس، ڈائریکٹر لینڈ ذیشان احمد سمیت دیگر حکام موجود تھے، کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی اور سیکریٹری شعیب احمد نے ڈی جی ایل ڈی اے اور متعلقہ ایل ڈی اے حکام کو کراچی پریس کلب جرنلسٹس ہاؤسنگ اسکیم ہاکس بے کے بلاک 2 ، 3 ، 3 اے، 3 اے ون اور بلاک 68 میں ترقیاتی کاموں کی صورتحال اور مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی، صدر کراچی پریس کلب نے ایل ڈی اے کی جانب سے کراچی پریس کلب کے 700 نئے اراکین کے لئے 125 ایکٹر زمین فراہم کرنے پر ڈی جی ایل ڈی اے کا شکریہ ادا کیا۔کراچی پریس کلب کے سیکریٹری شعیب احمد نے کہا کہ لیاری ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی 6 ہزار ایکڑ زمین کی لیز کا کام مکمل کرنے کے حوالے سے وزیر اعلی سندھ سے رابطے میں ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ لیاری ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں کراچی پریس کلب کے 1238 الاٹیز کو جلد از جلد لیز جاری کی جائے تاکہ اراکین گھروں کی تعمیر کے عمل میں تیزی لا سکیں، صحافی کالونی کی چار دیواری کی تعمیر الاٹیز کا دیرینہ مطالبہ ہے ہمیں امید ہے وزیر اعلی سندھ اس منصوبے کو ترقیاتی اسکیم میں شامل کر کے اراکین کراچی پریس کلب کو جلد خوشخبری دیں گے، لیاری ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل صفدر علی بگھیو نے کراچی پریس کلب کے وفد کا ہیڈ آفس آمد پر شکریہ ادا کیا ، انہوں نے کہا کہ ہم صحافی برادری کا احترام کرتے ہیں اور کراچی پریس کلب کی اس شہر اور ملک کے لئے کی گئی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں، ڈی جی ایل ڈی اے نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ کراچی پریس کلب کی صحافی کالونیاں جلد از جلد آباد ہو جائے تاکہ صحافی بھائیوں کو اپنا گھر میسر ہو جائے، انہوں نے کہا کہ میں اور میرے افسران کراچی پریس کلب کے صدر اور سیکریٹری کے ساتھ رابطے میں ہیں، مختلف بلاکس میں جنگل کٹنگ اور کمرے کی تعمیر کا کام شروع ہوگیا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ کراچی پریس کلب کی صحافی کالونیوں کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہو اور ممبرز اپنے ذاتی گھروں میں آباد ہوجائی۔ انہوں نے کہا کہ میں بہت جلد ہاکس بے اسکیم اور کراچی پریس کلب کا دورہ کروں گا اور آپ کو تمام کاموں کی پیش رفت سے آگاہ کروں گا۔
کلب کے نئے اراکین کیلئے سواسوایکڑ اراضی کی فراہمی۔۔
Facebook Comments