اداکارہ سعیدہ امتیاز کے خیال میں زیادہ تر پاکستانی مرد بے وفا ہوتے ہیں، اسی لیے وہ سمجھتی ہیں کہ ان کا شریکِ حیات پاکستانی نہیں بلکہ غیر ملکی ہوگا۔سعیدہ امتیاز نے پروگرام ’زبردست وِد وصی شاہ‘ میں شرکت کی، جہاں گفتگو کے دوران سعیدہ امتیاز نے کہا کہ انہیں ارینج میرج ڈراؤنی لگتی ہے، ان کے خیال میں شادی سے پہلے میاں بیوی میں مطابقت ہونی چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کی شادی محبت اور ارینج دونوں کا امتزاج ہو، یعنی وہ خود پسند کریں گی لیکن معاملات گھروالوں کی مرضی سے ہی طے ہوں گے۔سعیدہ امتیاز نے مزید کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ ان کا شریکِ حیات پاکستانی نہیں ہوگا، کیونکہ ان کے ذہن میں کئی سال پہلے سے یہ خیال آچکا ہے کہ وہ پاکستانی مرد سے شادی نہیں کریں گی۔ان کے مطابق پاکستان کے زیادہ تر مرد بے وفا ہوتے ہیں، جب کہ بیرونِ ملک ایسے معاملات بہت کم دیکھنے کو ملتے ہیں، وہاں ایک سے زیادہ شادیاں کرنے کی اجازت بھی نہیں ہوتی۔انہوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ بعض معاملات میں خواتین بھی قصوروار ہوتی ہیں۔سعیدہ امتیاز نے کہا کہ انہوں نے ایسی کئی کہانیاں سنی ہیں جن میں ایک بہن نے دوسری بہن کا گھر برباد کیا، اس لیے لڑکیوں کو شادی شدہ مردوں کے بجائے کنوارے لڑکوں سے تعلقات قائم کرنے چاہئیں تاکہ کسی کا گھر نہ خراب ہو۔اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ جب انہیں شادی شدہ مرد شادی کے پیغام بھیجتے ہیں تو انہیں بہت غصہ آتا ہے، وہ ایسے مردوں کو فوراً جواب دیتی ہیں کہ آپ کی بیگم کو اسکرین شاٹ بھیج دوں گی، جس کے بعد وہ مرد دوبارہ رابطہ نہیں کرتے۔
کسی پاکستانی مرد سے شادی نہیں کرونگی، سعیدہ امتیاز۔۔
Facebook Comments
