کراچی پریس کلب کے انتخابات کے حوالے سے گرین پینل کا اجلاس گروپ ہیڈ حسن عباس کی زیرصدارت کراچی پریس کے کانفرنس روم میں ہوا۔ جس میں طویل مشاورت کے بعد کراچی پریس کلب کے انتخابات کے لئے سینئر صحافی سعیدجان بلوچ کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کردی گئی جس کے دیگر ارکان اکبر جعفری ، وکیل رائو اور محمود ریاض ہونگے جبکہ احتشام مفتی، رفیق بلوچ ،محمد جمیل اور روبینہ یاسمین معاونت کریں گے۔ اجلاس میں کے یو جے کے صدراعجاز احمد، شہربانو،عاجز جمالی، لبنی جرار ،سعید جان بلوچ، اکبر جعفری، محمود ریاض ،منیر ساقی،وکیل رائو ،محمد موسیٰ رضا، یاسر محمود ،غلام مصطفی عزیز، غلام مصطفی رند،معین اللہ شاہ،محد جمیل،رفیق بلوچ،اکبر بلوچ،احتشام مفتی،کامران لاشاری،راہب گاہو،عمران ذاکر،وقاص باقر،حضرث عمر،ذوالفقار ببر،روبینہ یاسمین،محمد ارشد،محمدناصر شریف ودیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں کراچی پریس کلب کے انتخابات کے حوالے سے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا
