کراچی پریس کلب  الیکشن، پہلی بار خاتون صدارتی امید وار میدان میں۔۔

 کراچی پریس کلب کی تاریخ میں پہلی بار گرین پینل نے ایک خاتون کو صدارتی امید وار نامز کردیا۔ گرین پینل کے گروپ ہیڈ سید حسن عباس نے بدھ کو یہاں کلب کے ٹیرس میں پریس کلب کے انتخابات برائے سال 2026ء کے لیے انگریزی روزنامہ دی نیوز (جنگ گروپ) سے تعلق رکھنے والی سینئر صحافی شہر بانو کو صدر اور روز نامہ امن کے سعید جان بلوچ کو نائب صدر کے عہدے پر نامزد کیا۔ جب کہ عاجز جمالی (24نیوز)، اکبر علی(365نیوز) ، محمود ریاض (فری لانس) اور سید محمد حمزہ خالد)کو گورننگ باڈی کے لیے امیدوار نامزد کیا ہے۔ اس موقع پر سینئر صحافی مقبول خان، رفیق بلوچ، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) اور کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جے) کے عہدے دار اور گرین پینل کے ارکان بڑی تعداد میں موجود تھے۔ واضح رہے کہ قبل ازیں گرین پینل نے ہی کے یو جے کی پہلی خاتون جنرل سیکریٹری لبنیٰ جرار نقوی کو منتخب کروایا تھا۔ دریں اثناء گرین پیل کے گروپ ہیڈ سید حسن عباس، پی ایف یو جے کے سابق صدرجی ایم جمالی، موجودہ نائب صدور غلام اکبر جعفری، غزالہ فصیح، اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل رافع حسین فاروقی، شمائلہ نواز، اراکین فیڈرل ایگزیکٹو کونسل (ایف ای سی)، کے یو جے کےصدراعجاز احمد، جنرل سیکریٹری لبنیٰ جرار نقوی، نائب صدور محمد ناصر شریف، راہب گاہو، خازن یاسر محمود، جوائنٹ سیکریٹریز طلحہٰ ہاشمی، روبینہ یاسمین، اراکین ایگزیکوٹو کونسل (ایم ای سی)، پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹوگرافرز (پیپ) کے صدر محمد جمیل، جنرل سیکریٹری نعمان نظامی، سندھ اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (سجاس) کے صدر محمود ریاض اور جنرل سیکریٹری شاہد عثمان ساٹی نے ارکین پریس کلب سے اپیل کی ہے کہ وہ صحافیوں کے وسیع تر مفاد میں گرین پینل کے امیدواروں کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹ دے کام یاب کروائیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں