geo news mein aftar o seher allowance ab tak nahi mila

کرائم رپورٹرز کے خلاف درخواست دینے والے کے خلاف سائبرکرائم میں درخواست۔۔

پی ایف یوجے کے جنرل سیکرٹری اور لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری سمیت لاہور کے چار سے زائد کرائم رپورٹرز کے خلاف سائبر کرائم میں درخواست دینے والے شخص کے خلاف جیونیوزلاہور بیورو کے کرائم رپورٹر نے سائبر کرائم میں درخواست دے دی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ۔۔میں عرصہ تقریبا 34 سال سے شعبہ صحافت سے منسلک ہوں اور پرنٹ میڈیا کے بعد اب الیکٹرونک میڈیا میں بطور کرائم رپورٹر خدمات سر انجام دے رہا ہوں ، چند روز سے میرے اور میرے ساتھی ارشد انصاری اور دیگر صحافی دوستوں کے خلاف متعدد بلیک میلر ز اور نان جر نلسٹ عناصر پوسٹس اور نازیبا الفاظ استعمال کر رہے ہیں جو یقینا سائبر کرائم کے قانون کی خلاف ورزی ہے اور قابل گرفت جرم ہے۔ جس کا ثبوت یہ ہے کہ ایک عزیز اللہ خان نامی یوٹیوبر نے فیس بک پر پوسٹ کرتے ہوئے صحافیوں کو مافیا کا نام دیا اور یہ جملہ لکھا کہ (میری جنگ مافیا کے خلاف ہے )۔یہ موصوف اکثر اپنے وی لاگز میں آپ کے اداروں اور صحافیوں کی کردار کشی کرتے ہیں جس کے ویڈیو کلپس اور تصویری ثبوت بھی موجود ہیں برائے مہربانی عزیز اللہ خان کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی کی جائے ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں