کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کی نومنتخب باڈی برائے سال 2022-2023 کا پہلا اجلاس صدر کاشف ہاشمی کی زیر صدارت کراچی پریس کلب میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں نائب صدر محمد سلمان، سیکریٹری ریحان چشتی، خازن رجب علی ، جوائنٹ سیکریٹری فیاض یونس، انفارمیشن سیکریٹری عاطف رضا، اور اراکین مجلس عاملہ فیضان جلیس، اکرم قریشی، اظفر وقاص،صولت جعفری ، اسد علی اور عبدالرحمان فاروقی نے شرکت کی ۔ تعارفی اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، اجلاس میں ایسوسی ایشن کی جلد رجسٹریشن اور اسکروٹنی سمیت ممبران کی فلاح و بہبود کے معاملے پر تفصیلی مشاورت کی گئی،اجلاس میں ممبران کی فیس کے حوالے سے بھی مشاورت ہوئی اور متفقہ طور پر فیصلہ کرتے ہوئے 100 روپے ماہانہ فیس مقرر کی گئی جو ہر ممبر اپنی سہولت کے مطابق چاہے تو ہر ماہ 100 روپے یا سالانہ 1200 روپے جمع کروا سکتا ہے ، اجلاس میں کراچی پریس کلب کی جانب سے سی آر اے کو مسلسل اور بھرپور تعاون فراہم کرنے پر موجودہ صدر فاضل جمیلی اور سیکریٹری رضوان بھٹی سمیت پوری مجلس عاملہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا اور امید ظاہر کی گئی کہ آئندہ بھی پریس کلب کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھے گا، اجلاس میں باالخصوص الیکشن کمیٹی کا بھی شکریہ ادا کیا گیا جو گزشتہ پانچ برسوں سے مسلسل سی آر اے کو جمہوری انداز سے آگے بڑھانے میں مدد کر رہی ہے، اجلاس میں رکن سی آر اے بابر سلیم کی اہلیہ، رکن گورننگ باڈی بلال خان، راجا عمران کے والد کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے دعا کے ساتھ ساتھ شجاعت قریشی کے مرحوم بھائی اور عدنان راجپوت کے مرحوم تایا کے لیے مغفرت کی دعا بھی کی گئیں ۔

کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کی ماہانہ فیس مقرر۔۔
Facebook Comments