کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر جنرل محترمہ ارم تنویر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں کرائم رپورٹرز کی فلاح و بہبود کے حوالے سے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، بالخصوص کرائم رپورٹرز کے لیے ہیلتھ کارڈ کے اجرا کے معاملے پر خصوصی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر سمیر قریشی نائب صدر عبید شاہ انفارمیشن سیکرٹری محمد آصف خان اور گورننگ باڈی کے میمبر مطلوب بیگ موجود تھے۔ ڈی جی محترمہ ارم تنویر نے وفد کو آگاہ کیا کہ کرائم رپورٹرز کے لیے ہیلتھ کارڈ کا اجرا نئے مالی سال میں شروع کیا جائے گا۔ اس ضمن میں کرائم رپورٹرز کی درخواستوں پر مشتمل فہرست تیار کر کے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کو فراہم کی جائے گی، جس کے بعد باقاعدہ طریقہ کار کے تحت عملدرآمد کیا جائے گا۔کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن نے ڈی جی محترمہ ارم تنویر کے مثبت تعاون اور کرائم رپورٹرز کے مسائل میں دلچسپی لینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ملاقات خوشگوار اور حوصلہ افزا رہی اور امید ظاہر کی گئی کہ کرائم رپورٹرز کی فلاح کے لیے یہ اقدام جلد عملی شکل اختیار کرے گا۔
