ڈکی بھائی کی بیوی کی ضمانت منظور۔۔

لاہور کی سیشن کورٹ نے ویڈیوز میں جوئے کو پروموٹ کرنے کے معاملے پر یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی بیوی عروب جتوئی کی ضمانت منظور کرلی۔مقامی عدالت نے عروب جتوئی کو 30 اگست تک گرفتار کرنے سے روک دیا، عدالت نے ڈکی بھائی کی اہلیہ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے رپورٹ طلب کرلی۔ایڈیشنل سیشن جج نے عروب جتوئی کی عبوری ضمانت سے متعلق درخواست کی سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے وکلاء عرفان کلیات اور راجہ عبدالرحمان رانجھا پیش ہوئے۔دوسری جانب جوئے کو پروموٹ کرنے کے کیس میں یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں 4 دن کی توسیع کردی گئی۔ نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے ملزم کا 28 اگست تک ریمانڈ مانگا تھا۔جوئے کی ویڈیوز پروموٹ کرنے کے الزام میں این سی سی آئی اے نے یوٹیوبر ڈکی بھائی کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد لاہور کی مقامی عدالت میں مجسٹریٹ نعیم وٹو کے سامنے پیش کیا۔عدالت میں نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے یوٹیوبر ڈکی بھائی کا 28 اگست تک کا مزید جسمانی ریمانڈ مانگا۔سرکاری وکیل نے کہا کہ ملزم سے تفتیش درکار ہے، عدالت مزید جسمانی ریمانڈ فراہم کرے۔جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے سرکاری اداروں کی درخواست پر ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں 4 دن کی توسیع کردی۔واضح رہے کہ ڈکی بھائی کو 17 اگست کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کیا تھا۔ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے کئی غیر رجسٹرڈ جوا ایپلیکیشنز کی تشہیر کی، جس سے عوام کو مالی نقصانات اٹھانے پڑے۔این سی سی آئی اے کے مطابق ملزم کے موبائل فون سے واٹس ایپ چیٹس اور ادائیگیوں کے ثبوت ملے ہیں، جو ان کے جوا ایپلی کیشنز کے ساتھ تعلقات کو ظاہر کرتے ہیں۔تفتیش کاروں نے دعویٰ کیا کہ ڈکی بھائی، اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی اجازت کے بغیر ہی ایک جوا ایپلی کیشن کے لیے ’کنٹری مینیجر‘ کے طور پر کام کر رہے تھے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں