ڈسٹرکٹ پریس کلب رحیم یارخان کا الیکشن شیڈول جاری۔۔

ڈسٹرکٹ پریس کلب  رحیم یار خان کے سال 2026ء کے انتخابات کے انعقاد کے سلسلہ میں الیکشن کمیٹی کااجلاس چیئرمین الیکشن کمیٹی قیصرغفور چوہدری کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پریس کلب کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں الیکشن کمیٹی کے ممبران اویس اسلم اورطاہر محمود جتالہ نے شرکت کی، اجلاس میں متفقہ طور پر ڈسٹرکٹ پریس کلب کے الیکشن 2026ء کے انعقاد کے لیے انتخابی شیڈول، فیسوں کاشیڈول اورضابطہ اخلاق جاری کیاگیا، اجلاس کے دوران الیکشن کے تمام مراحل، ضابطہ اخلاق اور شفاف انتخابی عمل کو یقینی بنانے پر تفصیلی غورکیا گیا۔ چیئرمین الیکشن کمیٹی قیصرغفورچوہدری نے انتخابی شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ کاغذات نامزدگی کے اجراء کی تاریخ 17 دسمبر 2025ء سے 18 دسمبر 2025ء تک مقرر کی گئی ہے جو صبح 11 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک وصول کیے جا سکیں گے، کاغذات نامزدگی کی وصولی 19 دسمبر 2025ء کو ہوگی، امیدواران کے کاغذات کی جانچ پڑتال اور ابتدائی فہرست 20 دسمبر 2025ء کو جاری کی جائے گی جبکہ کاغذات پر اعتراضات، سماعت اورفیصلے 21 دسمبر 2025ء کو ہوں گے،  اپیلیں 22 دسمبر 2025ء کودائرکی جا سکیں گی جن کی سماعت اورفیصلہ 23 دسمبر 2025ء کوہوگا، کاغذات نامزدگی کی واپسی 24 دسمبر 2025ء کو صبح 11 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک ممکن ہوگی اسی روزامیدواران کی حتمی فہرست بھی جاری کی جائے گی،  پولنگ 30 دسمبر 2025ء کو صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک ڈسٹرکٹ پریس کلب کے نیو کانفرنس ہال میں ہوگی، اجلاس کے اختتام پر الیکشن کمیٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ڈسٹرکٹ پریس کلب کے انتخابات مکمل طور پر شفاف، غیر جانبدار اور آئین و ضابطے کے مطابق منعقد کیے جائیں گے، چیئرمین الیکشن کمیٹی قیصرغفورچوہدری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ پریس کلب کے انتخابات ایک جمہوری عمل ہیں اورالیکشن کمیٹی کی اولین ذمہ داری ہے کہ اس عمل کومکمل شفافیت، دیانت داری اور غیر جانبداری کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے تمام امیدواران کو برابر کے مواقع فراہم کیے جائیں گے اورکسی بھی قسم کی جانبداری یادباؤ کوبرداشت نہیں کیا جائے گاالیکشن کمیٹی پریس کلب کے آئین اورقواعد وضوابط کے مطابق اپنی ذمہ داریاں انجام دے گی ممبران پریس کلب سے توقع ہے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کریں گے اور ایک مثبت، جمہوری اور باوقار انتخابی ماحول کو فروغ دیں گے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں