ڈان گروپ کے نیوز چینل ڈان نیوز میں برطرفیوں کا تلوار چل پڑی۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ بدھ کے روز ڈان نیوز سے آٹھ سے دس افراد کو اچانک برطرف کردیاگیا۔۔ برطرف ہونےو الوں میں نیوز ڈیسک سے دو، پی سی آر سے دو، ایک این ایل ای، ایک کیمرہ مین ، سی ٹی ایس سے بھی بندے فارغ کئے گئے۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ یکم تک حالات قابو میں نہ آئے تو مزید برطرفیوں کا امکان ہے۔۔پپو نے بتایا کہ ڈان گروپ کے تیرہ ماہ سے سرکاری اشتہارات بند ہیں ، ڈان اخبار، ٹی وی اور ریڈیوکوسرکاری اشتہارات نہیں مل رہے لیکن وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے وی نیوز سے گفتگو میں انکشاف کیا تھا کہ ڈان گروپ کو تیرہ میں پچاسی کروڑ روپے کے اشتہارات دیئے جاچکے ہیں۔ جس کی کوئی تردید یا تصدیق ڈان گروپ کی جانب سے سامنے نہیں آئی۔۔پپو کا مزید کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے بھی ڈان گروپ کے اشتہارات بند کردیئے ہیں، جس کی وجہ سے یہ ادارہ مزید مالی بحران کا شکار ہوگیا، کچھ روز پہلے ڈان نیوز نے ملک بھر میں اپنے ڈی ایس این جی آپریشنز کو بند کیا تھا ، ساتھ ہی ملازمین کے فیول الاؤنس کو بھی اچانک بند کردیا، اب برطرفیوں کے معاملات سامنے آئے ہیں۔ان برطرفیوں سے متعلق پپو پہلے ہی عمران جونیئرڈاٹ کام میں ایک مخبری میں خبردار کرچکا تھا۔۔
