بول کی نئی انتظامیہ جس نے ٹیک اوور کرتے ہی بول ملازمین سے رُکی ھوئی تنخواہوں کی فوری ادائیگی، کم تنخوادار طبقے کے لئے “بڑے” انکریمنٹ کے دعوے سمیت متعدد سُہانے خواب دکھائے تھے عنقریب اُن خوابوں کے مزید اور چکناچورہونے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ نئے ہائر ہونے والے مختلف ڈپارٹمنٹل ہیڈز نے نئی انتظامیہ اور ایچ آر ہیڈ سے تفصیلی میٹنگ کی جس کے بعد ملنے والی اطلاعات کے مطابق پرانی انتظامیہ نے ادارے میں اوورہائرنگ کی تھی اور بہت سارے ملازمین کو مارکیٹ سے زیادہ تنخواہوں پر رکھا گیا تھا،جس کی وجہ سے ادارہ مالی خسارے کا شکار ہے، لہذا عنقریب ڈاؤن سائزنگ شروع کی جائے گی اور زیادہ تنخواہیں لینے والے ملازمین کی تنخواہوں میں بڑی کٹوتی بھی کی جائے گی۔ پپو کےمطابق ایچ آر کو اس حوالے سے ملازمین کی ڈپارٹمنٹل وائز فہرستیں فراہم کی جاچکی ہیں۔پپو کا کہنا ہے کہ ایچ آر ہیڈ نے چند مخصوص لوگوں کو جاسوسی کے کام پر لگایاہوا ہے جس میں ان لوگوں کا کام ایچ آر کو دی گئی لسٹ میں موجود ملازمین کی روزمرہ روٹین کے بارے میں مخبریاں فراہم کرنا ہے ، مثال کے طور پر الف کب دفتر آتا ہے؟ کیا کام کرتا ہے؟ کتنی دیر کام کرتا ہے؟کتنی بار سگریٹ،چائے یا واش روم کیلئے بریک لیتا ہے؟کس کس کے پاس بیٹھتا ہے، کیا کیا باتیں کرتا ہے؟ وغیرہ وغیرہ۔۔ پپو کے مطابق انہی مخبروں کی بنیاد پر لوگوں کی جاب اور سیلری ڈسکرائب ھوگی اور یہ فیصلہ بھی ھوگا کہ آیا اسے رکھا جائے یا نکالا جائے اور یہ بھی کہ اس کے کام کے مطابق جو تنخواہ اسے مل رھی وہ زیادہ تو نہیں۔دوسری جانب ندیم رضا کی بول میں واپسی کے بعد اُن کے پرانے کولیگس نے (جو بول میں موجود یا باہر ہیں ) اُن کے ساتھ بیٹھکیں لگانا شروع کردی ییں۔ پپو کے مطابق ندیم رضا اپنے انڈر نیوز اور پروگرامنگ کی نئی ٹیم مرتب کرنے جارہے ہیں جس کے لئے انہیں بااعتماد اور بھروسہ مند لوگ درکار ہونگے، جو ان کے کام کرنے کے طریقہ کار سے بخوبی واقف ھوں لہذا اُنکے پرانے کولیگس اس بات کو بھانپتے ھوئے اُنکے گرد ڈیرہ ڈالے بیٹھ رہے ہیں تاکہ اُن پر نظر کرم کی جاسکے اس حوالے سے بہت جلد نیوز اور پروگرامنگ کے پُرانے “بڑے” لوگ چلتے اور نئے آتے دکھائی دینے والے ہیں۔