پی ایف یوجے کے صدر افضل بٹ اور کے یوجے کی قیادت نے چینل فائیو اور میئر کراچی کے درمیان تنازع حل کرادیا۔ واضح رہے کہ کے ایم سی کے وارڈن کی جانب سے تھانہ نیوٹاؤن میں چینل فائیو کے بیوروچیف کے خلاف مقدرمہ کے اندراج سے یہ تنازع شروع ہوا تھا۔جسے اب فریقین کے مثبت رویہ کی وجہ سے ختم کردیاگیا اور میئر کراچی نے رپورٹر کے خلاف کیس واپس لینے کے احکامات صادر کردیئے اس سلسلہ میں پی ایف یو جے کے صدر اور معروف صحافی رہنما افضل بٹ نے اہم کردار ادا کیا وہ اس تنازع کو حل کروانے اسلام آباد سے کراچی پہنچے تھے جہاں انہوں نے کے یو جے کی قیادت کے ہمراہ چینل 5 گروپ کے چیر مین خالد آرائیں سے ان کے دفتر میں ملا قات کی جس میں چینل 5 گروپ کے چیرمین نے اعلی ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوے صلح کے تمام اختیارات افضل بٹ کو دیتے ہوے وعدہ کیا کہ وہ جو بھی فیصلہ کریں گے انہیں من و عن قبول کیا جائے گا اسی طرح افضل بٹ نے میئر کراچی مرتضی وہاب سے ان کے گھر پر ملاقات کی جہاں میئر نے رابطہ کرنے پر انہیں کھانے پر مدعو کیا تھا اس ملاقات میں پی ایف یو جے کے ناظم خزانہ لالہ اسد پٹھان کے یو جے کے صدر طاہر حسن خان اور جنرل سیکریٹری سردار لیاقت کشمیری بھی موجود تھے اس موقع پر میئر نے بھی دل بڑا کرتے ہوئے کہاکہ خالد آرائیں ان کے بڑے بھائیوں کی طرح ہیں انہیں ان سے کوئی شکایت نہیں تاہم تنازع کے متعلق انہوں نے کہاکہ کے ایم سی کے عملے کو شکایت پیدا ہوئی تھی جس پر میں نے دو ٹوک ہدایت دی کہ خالد آرائیں میرا دوست ہے اس کا نام مقدمہ میں نہیں ہونا چاہیے میں خالد آرائیں کو اپنے گھر کا فرد سمجھتا ہوں انہوں نے بھی اعلی ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوے صلح کے تمام اختیارات افضل بٹ کو دیدئیے اور کے یو جے کے توجہ دلانے پر میئر نے مقدمہ فوری واپس لینے کی ہدایات جاری کیں اس سنگین صورت حال کے بحسن و خوبی حل پر پی ایف یوجے کے صدر افضل بٹ نے چینل فائیو کے دفتر میں پرہجوم بیٹھک میں تمام معاملات کے حل ہونے کی نوید سنائی اور فریقین سے درخواست کی کہ وہ اسے کسی ایک کی کامیابی یا دوسرے کی ناکامی نہ سمجھیں معاملہ دونوں جانب کے مثبت رویہ کی وجہ سے بخیرو خوبی انجام کو پہنچا اس موقع پر خالد آرائیں نے بھی میر کراچی کے اس اقدام کو احسن قرار دیتے ہوے ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں اپنا دوست کہا اس موقع پر کے یو جے کی قیادت سمیت پریس کلب اور کے جے کے سابق صدور خورشید عباسی اور امتیاز خان فاران، پی ایف یو جے کے جاوید چودھری، ایوب جان سرہندی، چینل 5 کے ڈائرکٹر نیوز عامر شیخ، میٹرو چینل کے ڈائرکٹر امیر علی چانڈیو، اخبار جہاں کے سابق ایڈیٹر خالد فرشوری، صحافی حنیف عابد اور چینل 5 اور مٹرو چینل کے زعما اور صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی بیٹھک کے اختتام پر مہمانوں کے لیے عمدہ اور لذیذ کاٹھیا واڑی چھولے چاٹ، فرائی مچھلی کی متعدد اقسام، حلیم، کیک اور بسکٹس کے ساتھ چائے اور کافی کا بہتر اہتمام کیا گیا تھا جبکہ روانگی کے وقت چیرمین خالد آرائیں کی جانب سے مہمانوں میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔
