ایسوسی ایشن فوٹو جرنلسٹ آف لاہور کا ڈی آئی جی فیصل کامران کی صحافی دشمن اقدامات کے ہنگامی اجلاس چیرمین راحت ڈار ، صدر و سیم نیاز ، سینئر نائب صدر پرویز الطاف ، نائب صدر صداقت مغل، جنرل سیکرٹری عمران شیخ سیکرٹری اطلاعات مرتضی علی اور ممبران ایگزیکٹو باڈی نے شرکت کی۔ صدر وسیم نیاز نے خطاب کرتے ہوئے کہا عزیز اللہ خان ریٹائر ڈی ایس پی کی جانب سے لاہور کے بہترین کرائم رپورٹرز مجاہد شیخ ، رانا شیر از شار، یا سر شمعون اور وسیم صابر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دینا اور صدر لاہور پریس کلب کو معاونت کا مرتکب قرار دلوانے کی شدید مزمت کرتے ہیں۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری عمران شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا یہ صحافیوں کے آزادی اظہار رائے پر پابندی کی دانستہ کوشش ہے جس کی جتنی مزمت کی جائے وہ کم ہے۔ لاہور پولیس اس معاملے کو خوامخواہ طول دینے پر تلی ہوئی ہے اسے اس اقدام سے باز آجانا چاہئے ۔ بصورت دیگر پاکستان بھر کی صحافتی کمیونٹی خاص طور پر ایسوسی ایشن فوٹو جرنلسٹ آف لاہوران قابل احترام صحافیوں کے ساتھ ہے۔دریں اثناپاکستان اسپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کے صدر محمد اقبال ہارپر، سیکرٹری جنرل محمد بابر،سیکرٹری اطلاعات محمد قیصر چوہان، ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی،جوائنٹ سیکرٹری لاہور پریس کلب عمران شیخ اور پی ایس جے ایف کےتمام ممبران نے اپنے ایک مشترکہ مزمتی بیان میں ڈی آئی جی فیصل کامران کے صحافی دشمن اقدامات اور عزیز اللہ خان ریٹائر ڈی ایس پی کی جانب سے لاہور کے بہترین کرائم رپورٹرز مجاہد شیخ، رانا شیراز نثار، یاسر شمعون اور وسیم صابر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دینا اور صدر لاہور پریس کلب کو معاونت کا مرتکب قرار دلوانے کی شدید مزمت کرتے ہیں۔ یہ صحافیوں کے آزادی اظہار رائے پر پابندی کی دانستہ کوشش کی گئی ہے جس کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے۔ لاہور پولیس اس معاملے کو خوامخواہ طول دینے پر تلی ہوئی ہے اسے اس اقدام سے باز آجانا چاہئے۔ پاکستان اسپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن اپنےان قابل احترام صحافیوں کے ساتھ ہے۔۔
