پی ایم سی سیالکوٹ کا مشاورتی اجلاس، اہم فیصلے کئے گئے۔۔

سیالکوٹ کے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندگان پر مشتمل گروپ پاکستان میڈیا کونسل رجسٹرڈ سیالکوٹ کا مشاورتی اجلاس مرکزی آفس، ظفروال روڈ نزد چونگی نمبر 8، بالمقابل نور الیکٹرک اسٹور منعقد ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر عثمان بٹ نے کہا کہ پاکستان میڈیا کونسل رجسٹرڈ سیالکوٹ، مرکزی قائد مہر حمید انور کی ہدایات کے مطابق صحافی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے ہر دم کوشاں ہے اور ہر ظلم و زیادتی کے خلاف اپنے صحافی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔سینئر صحافی و اینکر پرسن چوہدری جمیل اور مہر علی نے کہا کہ پاکستان میڈیا کونسل مثبت صحافت کی علامت اور ایک جمہوریت پسند جماعت ہے، جس کے ساتھ ہم ہر وقت شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری پاکستان میڈیا کونسل رجسٹرڈ سیالکوٹ، سینئر صحافی میڈم منور سلطانہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میڈیا کونسل کے تمام اراکین ایک گلدستے کی مانند ہیں، اور ہم اپنے معزز اراکین کے لیے ہمہ وقت حاضر ہیں۔ ان شاء اللہ پاکستان میڈیا کونسل کے تمام ممبران صحافیوں کے لیے ہر قسم کی قانونی، آئینی، مالی اور جانی امداد کا سلسلہ جاری رکھے گی۔چیف آرگنائزر عدیل خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم جمہوریت کے حامی ہیں۔ پاکستان میڈیا کونسل کا مرکزی دفتر کسی ایک عہدے، تنظیم یا فرد کا دفتر نہیں بلکہ ہمارے دروازے ہر اُس صحافی کے لیے کھلے ہیں جو ریاستی جبر و استحصال کا شکار ہے۔ تمام صحافی برادری کو پریس کلب سیالکوٹ پر ایک مؤقف اپنانا ہوگا اور پریس کلب کو کھولنا ہوگا، اسی میں ہماری بقا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں