پی ایف یوجے کا ایرانی میڈیا کے ساتھ اظہار یکجہتی۔۔

 پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس( پی ایف یو جے) کے صدر رانا محمد عظیم، سیکرٹری جنرل شکیل احمد اور ارکان فیڈرل ایگزیکٹو کونسل نے اسرائیل کیجانب سے ایران کے میڈیا ہاوس اور مشہد میں مذہبی مقامات پرشیلنگ کے واقعات کی شدید مزمت کرتے ہوئے ایرانی میڈیا کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ پی ایف یو جے نے ان حملوں کو یواین چارٹر اور عالمی قوانین و جنگی روایات کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے اس کا سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسرائیل نے غزہ کے بعد اب ایران پر بلا اشتعال جنگ مسلط کر رکھی ہے جس میں میڈیا، ہسپتال، شہری آبادی اور مذہبی مقامات پر بلا تفریق شیلنگ کر رہا ہے جس میں مجموعی طور پر ستر کے قریب میڈیا ورکرز کی شہادتیں ہو چکی ہیں۔ پی ایف یو جے لیڈرشپ کا کہنا ہے کہ عالمی قوانین کے مطابق ہسپتالوں، میڈیا ہاوسز اور شہری آبادیوں کو جنگ کے دوران بھی شیلنگ سے استثنی حاصل ہو تا ہے مگر اسرائیل طاقت کے نشہ میں تمام تر قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عالمی امن کے لیے خطرہ بنا ہوا ہے جسکے خلاف عالمی برادری کو فوری طور پر ایکشن لینے کی ضرورت ہے۔ پی ایف یو جے لیڈر شپ کا کہنا ہے کہ غزہ اور ایران کے میڈیا ہاوسز اور صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور عالمی ضمیر کو جگانے کے لیے اسرائیلی جارحیت کے خلاف ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں