وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ ٹی وی اینکر امتیاز میر پر حملہ کرنے والوں کو ہر صورت قانون کی گرفت میں لایا جائے گا اور انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔ امتیاز میر کے اہلخانہ کی جانب سے ایف آئی آر کے اندراج پر ان کے تحفظات کو بھی دور کرکے صاف و شفاف تحقیقات کروائی جائیں گی۔ امتیاز میر کے علاج معالجہ میں سندھ حکومت اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے اور اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ وہ امتیاز میر کو جلد از جلد صحتیاب فرمائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز مقامی اسپتال میں زیر علاج معروف اینکر پرسن اور صحافی امتیاز میر کی عیادت کے دوران کیا۔ اس موقع پر امتیاز میر کے بھائیوں اور دیگر اہلخانہ ہے ساتھ ساتھ سنئیر صحافی غازی جھنڈیر، سلیم جھنڈیر، نجیب نائیچ، ذیشان منگی و دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے مقامی اسپتال میں زیر علاج امتیاز میر سے آئی سی یو وارڈ میں ان کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ اس موقع پر امتیاز میر کے بھائیوں کی جانب سے پولیس کی جانب سے ایف آئی آر کے اندراج میں ان کی جانب سے دئیے گئے ناموں کو شامل نہ کرنے سمیت دیگر پر تحفظات کا اظہار کیا گیا اور کہا کہ اس حوالے سے پولیس کی جانب سے ان کے ساتھ کوئی تعاون نہیں کیا جارہا ہے۔ صوبائی وزیر نے اس موقع پر ان کو یقین دہانی کروائی کہ وہ متعلقہ ڈی آئی جی اور دیگر پولیس کے اعلٰی افسران سے بات کرکے اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ آپ لوگوں کی مرضی اور منشاء کے مطابق ایف آئی آر کا اندراج کیا جائے اور اس کیس کی صاف و شفاف تحقیقات کروائی جایے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلٰی سندھ اور وزیر داخلہ سندھ نے بھی اس واقعہ کا سخت نوٹس لیا ہے اور جلد ہی مجرمان کو گرفتار کرکے ان کو قانون ہے مطابق سزا دلوائی جائے گی۔ انہوں نے امتیاز میر کے بھائیوں کو یہ بھی یقین دہانی کروائی کہ امتیاز میر کے علاج معالجہ میں کسی قسم کہ کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی اور سندھ حکومت بھرپور تعاون کرے گی۔
پولیس تعاون نہیں کررہی، زخمی اینکرکے بھائیوںکا سعید غنی سے شکوہ۔۔
Facebook Comments
