پولیس اور صحافیوں پر مشتمل کمیٹی بنانے کے لیے احکامات جاری۔۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی جناب جاوید عالم اوڈھو سے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر نصراللہ چوہدری اور سیکرٹری ریحان خان چشتی کی قیادت میں 12 رکنی وفد نے ملاقات کی۔اس موقع پر نائب صدور منصور احمد، فاروق سمیع اور دیگر اراکین جن میں  اظفر وقاص عباسی، عارف حبیب، عطاء الرحمن، ریحان حیدر، ، شفقت عزیز بھٹی، جنید شاہ، خدیجہ راٹھور اور انعم رزاق شامل تھے۔ملاقات میں صحافی برادری کو درپیش مسائل خصوصاً پریس کلب سے متعلقہ امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ سیکریٹری ریحان چشتی نے کراچی پولیس چیف کو ممبران کے ساتھ ہونے والی وارداتوں کی فہرست بھی فراہم کی۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے صحافیوں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کے لیے پولیس اور صحافیوں پر مشتمل کمیٹی بنانے کے لیے احکامات جاری کیے۔ملاقات میں کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور اور کراچی پولیس کے مابین تعاون کو فروغ دینے کے لیے مستقبل میں مختلف سیمینارز منعقد کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔اجلاس کے اختتام پر وفد نےکراچی پولیس کے ساتھ مکمل باہمی تعاون کی یقین دہانی کرائی جبکہ کراچی پولیس چیف نے وفد کی آمد پر شکریہ ادا کیا

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں