پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے صدر نعیم حنیف کی زیر صدارت 24 جنوری 2026 کو منعقدہ جنرل کونسل کی جانب سے تفویض کیے گئے اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے الیکشن کمیٹی نے مندرجہ ذیل الیکشن شیڈول جاری کیا ہے۔کا غذات نامزدگی کا اجراء 6 اور 7 فروری 2026 کو 4 بجے سہ پہر سے 6 بجے شام تک کا غذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 9 فروری بروز پیر 2026 کو 4 بجے سہ پہر سے 6 بجے شام تک ( بمقام لاہور پریس کلب۔۔کا غذات نامزدگی کی وصولی 7 فروری 2026 سے ہی شروع ہو جائے گی جو 9 فروری کو شام 6 بجے تک جاری رہے گی ) امید واروں کو کا غذات نامزدگی کے ساتھ اپنے تجویز اور تائید کنندہ کے قومی شناختی کارڈوں کی واضح فوٹو کا پیاں بھی منسلک کرنا ہوں گی۔ امید وار کو اپنے کا غذات نامزدگی خود جمع کرانے ہوں گے۔امیدواروں کی ابتدائی فہرست 9 فروری 2026 رات 9 بجے اعتراضات کی وصولی اور کا غذات نامزدگی کی سکروٹنی 10 فروری سہ پہر 4 بجے سے شام 6 بجے تک اعترضات پر سماعت 10 فروری شام 6 بجے تا 8 بجے رات تک۔۔کاغذات نامزدگی کی واپسی 11 فروری سہہ پہر 4 بجے تا 6 بجے شام تک۔۔کا غذات کی واپسی کے لیے امید وار کا الیکشن کمیٹی کے رو بر تحریری درخواست اور اصل قومی شناختی کارڈ کے ساتھ پیش ہونا ضروری ہے) اُمیدواروں کی حتمی فہرست 11 فروری 9 بجے رات۔۔پولنگ ( بمقام لاہور پریس کلب ) 15 فروری صبح 9 بجے سے 5 بجے شام تک ) ایگزیکٹو عہدوں کے لیے فیس 100 روپے نا قابل واپسی ) گورننگ باڈی کے لیے 500 روپے نا قابلِ واپسی ) نامزدگی فارم 20 روپے۔۔نوٹ ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے اصل قومی شناختی کارڈ دکھانا لازمی ہے۔
