پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے الیکشن کے جشن کی تقریب۔۔۔

پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے صدر نعیم حنیف  اور جنرل سیکرٹری قمرالزمان بھٹی کی قیادت میں یونین صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور پیکا جیسے کالے قوانین کے خاتمے کے لئے جو تحریک چلائے گی لاہور پریس کلب اور صحافیوں کی تمام تنظمیں ساتھ کھڑی ہوں گی۔ صحافیوں کے اتحاد اور ایک یونین کے قیام کے لئے پی ایف یوجے کے لیول پے ہم مذاکرات کے لئے تیار ہیں اور پی یوجے کے نئے الیکشن کے لئے بھی تیار ہیں مگر اس کے لئے تمام گروپ اپنے دھڑے  ختم کریں اور واٹس اپ یونین ختم کرکے الیکشن کے لئے میدان میں آئیں۔ ان خیالات کا اظہار پی ایف یوجے کے سیکرٹری جنرل اور لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے پی یوجے کے الیکشن 2026 کے بعد نئی باڈی کے اعلان کے موقع پر جشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب سے نو منتخب صدر نعیم حنیف ، جنرل سیکرٹری قمرالزمان بھٹی ، سابق خزانچی پی ایف یوجے ذوالفقار علی مہتو، سابق صدر پی یوجے رائے حسنین طاہر ، پنجاب اسمبلی پریس گیلری رپورٹرز کے صدر خواجہ نصیر نے بھی خطاب کیا۔ ارشد انصاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ صحافیوں کو آزادی صحافت کے ساتھ معاشی مسائل کا سامنا ہے میڈیا مالکان بروقت تنخواہیں ادا نہیں کرتے جبکہ ان حقوق کے تحفظ کے لئے یونین ہی ہماری اصل طاقت ہے مگر بدقسمتی سے واٹس اپ پے یونین بنانے والے اور دھڑے بندیاں کرنے والے صحافیوں کی طاقت کمزور کرتے ہیں ۔ انہوں نے پی یوجے کی الیکشن کمیٹی کے چیئرمین سعید اختر ۔ ممبران رفیق خان ، آصف سہیل ،شبیر احمد مغل ، وسیم نیاز ، معاون کمیٹی شہزاد فراموش کا شکریہ ادا کیا جن کی کوشش سے پی یوجے کے الیکشن ممکن ہو سکے۔ ارشد انصاری نے مزید کہا کہ نعیم حنیف اور قمرالزمان بھٹی ہی  صحافیوں کی یونین کے منتخب صدر اور جنرل سیکرٹری ہیں جبکہ ان الیکشن میں ندیم شیخ اور جواد حسن گل میں خزانچی کی نشست پر مقابلہ اور گورننگ باڈی کا انتخاب ایک بہترین جمہوری عمل ہے جس پر یہ مبارک باد کے مستحق ہیں ۔اسی طرح سینئر نائب صدر خرم پاشا ، نائب صدر شیر علی خالطی ، جوائنٹ سیکرٹری طلال اشتیاق، خالد رشید  کے انتخاب پر انہیں مبارک باد دیتا ہوں ۔ پی یوجے الیکشن کے جشن کی تقریب کے موقع پر مٹھائی تقسیم کی گئی اور صحافیوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈال کر اپنی خوشی کا اظہار کیا اور کامیاب امیدواروں کے گلے میں پھولوں کے ہار ڈالے گئے۔ اس موقع پر ارشد یاسین ، جاوید فاروقی ،وسیم فاروق ،سالک نواز ، عامر نوید چودھری ،حامد نواز ، مدثر حسین تتلہ ،عامر سلامت ، عابد خان ، نائلہ ندیم ، ظہیر شہزاد ،  شیخ آفتاب حنیف ، سید عباس نقوی ، سید فرزند علی ، سید شاکر علی شاہ،  زاہد رفیق بھٹی ،صلاح الدین بٹ ، یاسین مغل ،ڈاکٹر عمر حفیظ، طارق شفیع ، فاروق شہزاد،  رانا نایاب ،اقبال ہارپر، اصغر بھٹی ، فرزانہ چودھری ، ریاض ٹاک ، شہزاد احمد، چودھر خاور بیگ، جمال احمد، جاوید ہاشمی ،  رانا ندیم قاسم ، طارق حسن،  محسن بلال، عامر اقبال بٹ ، کاشف محمود ،تنویر احمد سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں