chand roz mein theater policy mutaarif kaarane ka aelan

پنجاب میں فلم سٹی کے قیام کی منظوری۔۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستانی اور ایرانی فلم میکرز مل کر علامہ اقبال پر عالمی معیار کی فلم بنا سکتے ہیں۔ حکومتِ پنجاب نے فلم سٹی کے قیام کی منظوری دے دی ہے اور اس منصوبے پر جلد کام شروع ہوگا۔ اس فلم سٹی پر بننے والی کمیٹی کے سامنے ایران کے ممکنہ تعاون کا ذکر رکھا جائے گا۔ آئی ڈیپ نے فلم سٹی کا ڈیزائن مکمل کر لیا ہے۔ ایران کے سرمایہ کاروں کو چاہیے کہ وہ پنجاب میں ایرانی قالینوں کے ڈسپلے سینٹرز کھولیں۔ پاکستان میں ایرانی قالینوں کی بہت زیادہ مانگ ہے، اس لیے اس شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ان خیالات کا اظہار وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ایرانی قونصل جنرل کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایرانی وفد میں ڈائریکٹر برائے اوورسیز افیئرز ڈاکٹر احمد نوروزی، عباس محمد نژاد، مرتضیٰ شمسی اور علی محمدی نافچی موجود تھے، جبکہ سیکرٹری اطلاعات طاہر رضا احمدانی، ایڈیشنل سیکرٹری کلچر محمد نواز، چیئرمین الحمراء رضی احمد اور ڈی جی پی آر فرید احمد بھی موجود تھے۔وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ایرانی وفد کے شرکاء کو شیلڈز بھی پیش کیں۔ عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ آنے والے رمضان میں قرأت کے مقابلوں کے حوالے سے ایک ڈرافٹ تیار کیا جا رہا ہے۔ قرأت کے مقابلوں کا ڈرافٹ ایران قونصلیٹ کے ساتھ بھی شیئر کیا جائے گا۔ اقبال ڈے کی طرح قرأت کے مقابلے بھی دونوں ممالک کے تعاون سے منعقد کیے جائیں۔پاکستان کے پروڈیوسرز علامہ اقبال پر فلم بنانے کے خواہاں ہیں۔ اس حوالے سے پاکستان اور ایران مشترکہ طور پر ایک جوائنٹ وینچر کے طور پر فلم تیار کر سکتے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں