fake news phelane par sahafi samet 16 afrad ke khilaaf muqadmaat darj

پنجاب میں سوشل میڈیا،ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی مانیٹرنگ۔۔

پنجاب میں سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز مانیٹر کرنے کیلئے پہلا انٹیلی جنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ انٹیلی جنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر کے ذریعے سوشل میڈیا اورڈیجیٹل پلیٹ فارمز مانیٹر کیے جاسکیں  گے۔ ویڈیو اینالیٹکس سسٹم مشکوک چہرے اور سرگرمیاں پکڑے گا۔ڈیجیٹل پروفائلنگ سسٹم مشکوک افراد اور جرائم پیشہ عناصر کی شناخت کرے گا، ویڈیو اینالیٹکس سسٹم مشکوک چہرے اور سرگرمیاں پکڑے گا۔ سینٹر سے آنے والی انفارمیشن پرچیف منسٹر کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر ایمرجنسی میں فوری فیصلے کرنے کا اہل ہوگا۔ ڈیٹاسینٹرز اور ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ انٹیلی جنس ریکارڈ محفوظ کریں گے، کمانڈ اینڈ کنٹرول کےلیے موبائل وینز اور یو اے وی ڈرونز استعمال ہوں گے۔ محفوظ روشن پنجاب فیزون پر13ارب روپے سے زائدلاگت آئے گی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں