peca ke khilaaf lahore press club ke bahar ahtejaaji camp kaa aelan

پنجاب اسمبلی کے بائیکاٹ کا اعلان،صحافی تنظیموں کا اہم اجلاس آج طلب۔۔

لاہورپریس کلب میں کرائم رپورٹرزایسوسی ایشن کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں لاہور کے 6 سینئر کرائم رپورٹرز کے خلاف تھانہ ڈیفنس (سی بلاک) میں پیکا ایکٹ کے تحت دی گئی درخواستوں   کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی گئی اور اعلان کیا گیا کہ  لاہورپریس کلب میں صحافی تنظیموں کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوگا جس کے بعد پنجاب اسمبلی کے ہونے والے اجلاس کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔ لاہور پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا جائے گااور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان ہوگا۔لاہور پریس کلب کی پریس ریلیز کے مطابق اجلاس میں کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدرعلی ساہی ، جنرل سیکرٹری مجاہد شیخ ، سینئر نائب صدر حماداسلم،فنانس سیکرٹری عمریعقوب ،جوائنٹ سیکرٹری سرفراز خان، اراکین گورننگ باڈی علی چوہدری، فرازنظام اور مرزا رمضان بیگ سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اجلاس میں صدر لاہورپریس کلب ارشد انصاری نے کہاکہ لاہور پولیس جتنے چاہے مقدمات درج کرلے آزادی صحافت اور آزادی اظہار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ۔ اس قسم کی جھوٹی درخواستوں سے ہمیں ڈرایا، دھمکایا نہیں جاسکتا۔ارشد انصاری نے کہاکہ 15ستمبر  دوپہر 2بجے لاہور پریس کلب کے نثار عثمانی ہال میں صحافی تنظیموں کا اجلاس منعقد ہوگاجس میں پریس کلب کی گورننگ باڈی ، پنجاب یونین آف جرنلسٹس ، پنجاب اسمبلی پریس گیلری کمیٹی ،کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن ، فوٹو جرنلسٹ ایسو سی ایشن ، کیمرہ مین ایسو سی ایشن اور پنجاب یونین آف جرنلسٹس (دستور) شرکت کریں گے۔اجلاس میں شاہدرہ پو لیس کی جانب سے تین صحافیوں کے خلاف درج مقدمے اور ان پر شد ید تشدد کانشانہ بنانے کی بھی پر زور مذمت کی گئی ۔ شاہدرہ کے صحافی  پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج میں بھی شریک ہوں گے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں