media houses sahafio ke khilaaf muqadmaat khatam karne ka mutalbaa

پریس گیلری پنجاب کیلئے سالانہ اسپیشل گرانٹ کا خیرمقدم۔۔۔۔

لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری ،سینئر نائب صدرافضال طالب، نائب صدر صائمہ چوہدری، سیکرٹری زاہد عابد، جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ ، فنانس سیکرٹری سالک نواز اوراراکین گورننگ باڈی نے پنجاب اسمبلی کی طرف سے پریس گیلری کے ارکان کےلئے صحت کی سہولیات، سپشل گرانٹ برائے وفات ، شادی و تعلیمی ، وظائف نیز سالانہ بنیادوں پر یس گیلری کمیٹی کےلئے سالانہ سپشل گرانٹ کی قراردار کی متفقہ طورپر منظور ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے قرارداد کی منظوری اور اس حوالہ سے مجوزہ قانون سازی کو پریس گیلری کمیٹی کی تاریخ کا بڑا سنگ میل قرار دیا ہے،سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی جانب سے بھجوائی جانے والی یہ قرارداد صوبائی اسمبلی کے ایوان میں وزیر اطلاعات عظمی زاہد بخاری نے پیش کی جسے حکومت اور اپوزیشن نے متفقہ طورپر منظور کیا۔صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے قرارداد کی منظوری پر ملک محمد احمد خان کو خصوصی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ سپیکر پنجاب اسمبلی کا صحافی دوست کردار تاریخ میں ہمیشہ یاد اور سنہرے حروف میں لکھا جائے گا، انہوں نے کہاکہ سپیکر پنجاب اسمبلی نے میڈیا ہال کی تعمیر ، پریس گیلری کمیٹی دفتر کے قیام اور متذکرہ مجوزہ پیکج کےلئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا، صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری کا کہنا تھاکہ قرارداد کی منظوری پارلیمان کو کور کرنے والے پیشہ ور صحافیوں کےلئے ایک اطمینان کا باعث ہوگی اور یہ امید کی جاتی ہے کہ مجوزہ پیکج کے حوالے سے صوبائی حکومت سپیکر آفس کے ساتھ مشاورت سے تمام قواعد ضوابط مکمل کر لے گی، انہوں نے اس موقع پر پریس گیلری کمیٹی کے صدر خواجہ نصیر اور جنرل سیکرٹری عدنان شیخ کو بھی مبارکباد پیش کی۔ صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے کہاکہ پریس گیلری کمیٹی کی جانب سے صحافیوں کی فلاح و بہبود کےلئے تاریخی قدم اٹھایا گیاہے جس پر لاہور پریس کلب ،پنجاب یونین آف جرنلسٹ ان کی بھرپور سپورٹ کرتے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں