بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے ڈھاڈر پریس کلب کے سینئر نائب صدر محمد عارف بنگلزئی کو دی جانے والی دھمکیوں کی شدید مذمت۔ صحافی کو تحفظ دینے کا مطالبہ بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے ڈھاڈر پریس کلب کے سینئر نائب صدر محمد عارف بنگلزئی کو دی جانے والی دھمکیوں کی مذمت کرتے ہوئے صحافی کو تحفظ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے ایک جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے صحافیوں نے ہمیشہ سماج دشمن عناصر اور نوجوان نسل کو گمراہ کرنے والے مافیاز کے خلاف اپنے قلم سے جہاد کیا ہے۔ ڈھاڈر میں جوئے کے اڈے کو بند کروانے کی وجہ سے صحافی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، جو قابل مذمت ہے۔بی یو جے نے نے ایس ایس پی کچھی سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈھاڈر میں جوئے کے اڈوں اور مافیاز کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کیا جائے تاکہ نوجوان نسل کو برائیوں سے بچایا جا سکے۔ علاوہ ازیں، محمد عارف بنگلزئی کو دی جانے والی دھمکیوں کا نوٹس لیا جائے اور انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔