پریس کلب کی خواتین ارکان کو مفت پنک اسکوٹی دینے کا اعلان۔۔

سندھ کے سینئر وزیر اور وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن نے کراچی پریس کی خواتین اراکین کو پنک اسکوٹی مفت دینے کا اعلان کیا ہے۔ بدھ کے روز کراچی پریس کلب کی نومنتخب باڈی کو مبارک باد دینے کیلئے آنے والے شرجیل انعام میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ۔۔ صحافت میں جدت آ رہی ہے اور اب یہ صرف پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا تک محدود نہیں رہی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت چاہتی ہے کہ صحافت کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے اور اس ضمن میں صحافی تنظیموں کے ساتھ مل کر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ صحافی برادری کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور کراچی پریس کلب کے ساتھ ایک نئی شروعات کی جا رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ صحافیوں کے لیے ایسے اقدامات کیے جا رہے ہیں جو اس سے قبل کسی بھی شہر میں نہیں ہوئے۔ سینئر وزیر نے مزید کہا کہ سندھ بھر میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں اور حکومت نے ہر شعبے میں تاریخی اقدامات کیے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں