حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے عید الاضحیٰ کے موقع پر خوشی ، مسرت، خیر سگالی اور دوستی کے رویے کو فروغ دینے کے لیے لاہور پریس کلب کی خواتین ممبرز مختلف اخبارات اور چینلز کی خواتین صحافیوں کو عید کے سوٹ پھول اور کتب بطور تحفہ بجھوائیں ۔ اس موقع پر سیکرٹری لاہور پریس کلب زاہد عابد، ممبر گورننگ باڈی شاہدہ بٹ، سیکرٹری اطلاعات نگران نشر و اشاعت وسطی پنجاب صفیہ ناصر اور نائب نگران شازیہ محمد بھی موجود تھیں ۔ اپنے پیغام میں ڈاکٹر حمیرا اطارق نے خواتین صحافیوں کو عید کی مبارکباد دی اور کہا کہ اگر چہ ہم سب کے دل اہل فلسطین کے غم میں ڈوبے ہوئے ہیں تاہم سنت ابراہیمی علیہ السلام کی پیروی کے لیے لبیک کہتے ہیں، اللہ رب العزت تمام مسلمانوں اور خصوصا اہل غزہ کے لیے عید کی خوشیاں مبارک کر دے، انہوں نے خواتین صحافیوں سے اپیل کی کہ عید الاضحیٰ کے مبارک موقع پر دکھی اور مظلوم فلسطینی عوام کو اپنی تقریر، تحریر، عبادات اور دعاؤں میں شامل رکھیں ۔ سیکرٹری لاہور پریس کلب زاہد عابد نے جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ہر موقع پر خواتین صحافیوں کی خوشی میں شریک ہوتی ہے اور ہم امید کرتے ہیں آئندہ بھی یہ سلسلے جاری رہیں گے، انہوں نے اس حوالے سے ممبر گورننگ باڈی شاہدہ بٹ کی خصوصی کاوشوں کو بھی سراہا۔
پریس کلب میں صحافی خواتین میں عید کے تحائف تقسیم۔۔
Facebook Comments
