کراچی پریس کلب کے فیملی گالا کے سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے سیکورٹی کیمٹی کے انچارچ ثاقب صغیر اور عامر خان نے پولیس حکام سے ملاقات کی۔پولیس حکام نے پریس کلب کے باہر سیکورٹی اور پارکنگ انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے دورہ بھی کیا ۔اس حوالے سے طے کیا گیا ہے کہ سرور شہید روڈ کو عام ٹریفک کے لیے بند کیا جائے گا۔گاڑیوں کی پارکنگ سرور شہید روڈ پر ہوگی ۔گاڑیاں روڈ پر جبکہ موٹر سائیکلیں فٹ پاتھ پر پارک کی جا سکیں گی۔ فیملی گالا میں صرف ممبران اور ان کی فیملی کو داخلے کی اجازت ہوگی۔ کسی بھی غیر متعلقہ فرد یا افراد کے داخلہ قطعی ممنوع ہوگا ۔تمام ممبران سے گزارش ہے کہ وہ کمیٹی کے ارکان سے تعاون کریں۔
Facebook Comments
