national press club mukhtalif committees ki tashkeel

پریس کلب حملہ، مشترکہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا قیام۔۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں صحافیوں پر پولیس تشدد کے خلاف تمام صحافتی گروپ متحد ہوگئے اور مشترکہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔نیشنل پریس کلب کے قائم مقام صدر احتشام الحق کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو چارٹر آف ڈیمانڈ کی تیاری کا مینڈیٹ دیا گیا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی کی صدارت صدر نیشنل پریس کلب اظہر جتوئی کریں گے جبکہ سیکریٹری نیشنل پریس کلب نیر علی کو کمیٹی کا سیکریٹری نامزد کیا گیا ہے۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی میں صدر پی ایف یو جے افضل بٹ، صدر آر آئی یو جے طارق درک، صدر پی ایف یو جے دستور حاجی نواز رضا، صدر آر آئی یو جے دستور رانا کوثر علی، صدر پی ایف یو جے ورکرز سعدیہ کمال اور جاوید ملک شامل ہیں۔سیکریٹری جنرل پی ایف یو جے (رانا عظیم گروپ) شکیل احمد، صدر آر آئی یو جے (رانا عظیم گروپ) طارق عثمانی، صدر آزاد گروپ تشکیل قرار اور محبوب الرحمن تنولی، صدر پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن ایم بی سومرو اور جنرل سیکریٹری پی آراے نوید اکبر بھی جوائنٹ ایکشن کمیٹی میں شامل ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں