پریس فوٹوگرافرزکی تنظیم کی سالانہ فیملی پکنک۔۔

خصوصی رپورٹ۔۔

پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹوگرافرز کی سالانہ فیملی پکنک ڈریم ورلڈ واٹر پارک، کراچی میں شاندار انداز میں منعقد ہوئی۔ اس رنگارنگ تقریب میں پیپ کے ممبران اور انکی فیملی شریک ہوئے۔فیملی پکنک کیلئے کراچی پریس کلب،کورنگی، واٹر پمپ پی ایم ہاوس سے ڈریم ورلڈ واٹر پارک تک فری بسوں کا اہتمام کیا گیا۔بسوں میں پانی، جوس اور بسکٹ سمیت دیگر اسنیکس سے تواضع کی گئی۔پکنک کے دوران شرکا نے واٹر پارک کی سہولیات سے بھرپور لطف اٹھایا، باہمی گفت و شنید کی محفلیں سجیں اور یادگار لمحات کی تصاویر میں قید کرلئے گئے۔شدید گرم موسم کے پیش نظر دوپہر کے کھانے کا انتظام ڈریم ورلڈ واٹر پارک کے ایئرکنڈیشنڈ ہال میں کیا گیا۔پی ایف یو جے کے سابق صدراور پاکستان پریس فوٹوگرافرز ٹرسٹ کے صدر جی ایم جمالی،پیپ کے صدر محمد جمیل، جنرل سیکریٹری نعمان نظامی، نائب صدر اعجاز کورائی،جوائنٹ سیکریٹری محمد عظیم،خازن سید عمرا ن علی، گورننگ باڈی کے عمران علی،رانا طاہرودیگر نے پیپ ممبران میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر جی ایم جمالی نے پیپ کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسوسی ایشن اپنے ممبران کا بہت خیال رکھتی ہے۔بیروزگاری، بیماری اور پریشانی میں اپنے ممبران کو نہیں بھولتی، مرحوم فوٹوگرافرز کے اہلخانہ کا بھی خیال رکھا جاتاہے۔ پیپ اپنے ممبران کی بیٹیوں کی شادی کے موقع پر ہر قسم کی مدد میں پیش پیش رہتی ہے۔ پیپ کے صدر محمد جمیل کا کہنا تھاپاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹوگرافرز اپنے ممبران کی فلاح و بہبود کا خوب خیال رکھتی ہے۔ممبران اور ان کے اہلخانہ نے پکنک کو خوب انجوائے کیا۔ ہرشخص کا چہرہ خوشی سے کھلا ہوا تھا۔ جنرل سیکرٹری نعمان نظامی کا کہنا تھا ممبران اور انکے اہلخانہ نے پکنک میں شرکت کرکے اسے کامیاب بنایا۔ہم ممبران اور ان کے اہلخانہ کے شکرگزار ہیں۔ پیپ کی جانب سے دیے جانے والے تحائف میں بچوں اور خواتین کا خصوصی خیال رکھا گیا امید ہے آپ سب کو تحفے پسند آئے ہوں گے۔ صدر محمدجمیل اور جنرل سیکرٹری نعمان نظام پکنک کے انعقاد میں تعاون کرنے پر میک پراپرٹیز اور جی ایم جمالی کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔صدر و جنرل سیکرٹری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بچوں اور اہلخانہ کیلئے پکنک جیسی تقریبات مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔(خصوصی رپورٹ)۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں