پاکستان کرکٹ بورڈ کا میڈیا سیل فرعون بن گیا

لاہور پریس کلب رائٹرز گروپ کے ترجمان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے پی ایس ایل، ساؤتھ افریقہ بمقابلہ پاکستان ٹیسٹ سیریز، ون ڈے سیریز اور ٹی ٹونٹی میں سینئر صحافیوں کو نظر انداز کرکے ذاتی پسند و ناپسند کی بنیاد پر ان پڑھ یوٹیوبرز کو میڈیا ایکریڈیشن کارڈ بناکر دینے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسی فہرست میں گزشتہ دس سال سے کسی میڈیا گروپ سے تعلق نہ رکھنے والے صحافی بھی شامل ہیں، جبکہ دلچسپ امر یہ ہے کہ بیشمار بند اخبارات، ٹی وی چینلز کے نمائندوں کو بھی کارڈ جاری کئے جارہے ہیں بورڈ کے ذمہ دار افراد  کا غیر ذمہ دارانہ طرزعمل شرمناک ہی نہیں بلکہ قابل مذمت ہے جو کرکٹ بورڈ کی ناکامی کا باعث ہیں۔ ترجمان نے کہا بورڈ کی پالیسیوں پر اعلانیہ تنقید کرنے والے پاکستان سپورٹس جرنلسٹ فیڈریشن کے سیکرٹری انفارمیشن، سینئر صحافی ممتاز تجزیہ نگار قیصر چوہان کو بھی اس فہرست سے خارج کردیا گیا۔ ایسے صحافیوں، کیمرہ مینوں اور فوٹوگرافرزپر کرکٹ بورڈ کے دروازے بند کرنا انتظامیہ پر سوالیہ نشان ہے جبکہ پی سی بی کے توہین آمیز رویہ کیخلاف اسلام آباداور راولپنڈی کے صحافی پہلے ہی عدالتوں سے رجوع کرچکے ہیں اور رائٹرز گروپ نے چیئرمین کرکٹ بورڈ سے مطالبہ کیا کہ ایسے عہدیداروں کو فوری طور پر بورڈ سے فارغ کیا جائے گا ورنہ میچوں کے دوران صحافی بھر پور احتجاجی مہم چلائیں گے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں