پاکستانی کنگنا رناوت بن گئی ہوں، نازش جہانگیر۔۔

اداکارہ و ماڈل نازش جہانگیر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی ہر بات پر بلاوجہ تنازع کھڑا کردیا جاتا ہے، جس کے باعث انہیں کبھی کبھی ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے وہ پاکستانی کنگنا رناوت بن گئی ہوں۔نازش جہانگیر نے  تابش ہاشمی کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں شرکت کی، اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ جب بھی کوئی بات کرتی ہیں تو اس پر تنازع کھڑا کردیا جاتا ہے، حالانکہ اس تنازع سے انہیں کبھی کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ان کے مطابق یہ سوچ بھی بالکل غلط ہے کہ تنازع بننے سے اداکار کو زیادہ کام ملتا ہے، کیونکہ ان کے ساتھ ایسا کبھی نہیں ہوا۔انہوں نے بتایا کہ ان کی ہر بات پر بحث چھیڑ دی جاتی ہے، جس کے باعث کبھی کبھار انہیں یوں محسوس ہوتا ہے جیسے وہ پاکستانی ’کنگنا رناوت‘ بن گئی ہوں۔نازش جہانگیر نے اعتراف کیا کہ وہ تنازع کو پسند نہیں کرتیں کیونکہ اس پر قابو پانا بہت مشکل ہوتا ہے، اور وہ ہر ایک کو جاکر یہ وضاحت بھی نہیں دے سکتیں کہ اصل بات کیا تھی یا ان کے بارے میں تنازع کیوں بنایا گیا۔کسی کا نام لیے بغیر انہوں نے کہا کہ ان سے متعلق تنازع اس لیے پیدا کیا گیا تھا کیونکہ انہوں نے شادی سے انکار کردیا تھا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں