پاکستانی کانٹینٹ کا 60 فیصد واچ ٹائم بیرون ملک ناظرین پر مشتمل۔۔۔

گوگل کے ریجنل ڈائریکٹر نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں یوٹیوب پر کونٹینٹ بنانے کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے اور رواں سال میں 95 ہزار سے زائد پاکستانی چینلز نے 10 ہزار سبسکرائبرز کا سنگ میل عبور کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں یوٹیوب پر ویڈیو دیکھنے والے صارفین کی تعداد بڑھنے کے ساتھ ساتھ تخلیقی کام کرنے والوں کی رفتار تیزی سے بڑھ رہی ہے اور ملک کے ڈیجٹیل منظرنامے پر تخلیق کاروں، فنکاروں اور اسٹوری ٹیلرز کا ایک متحرک نظام قائم ہوگیا ہے۔گوگل کے مطابق سنہ 2025 میں 95 ہزار سے زائد پاکستانی یوٹیوب چینلز نے 10 ہزار سبسکرائبرز کا سنگِ میل عبور کیا ہے جبکہ 13 ہزار سے زیادہ چینل ایسے تھے جن کے ناظرین کی تعداد ایک لاکھ سبسکرائبرز سے تجاوز کر گئی۔اسی طرح سے ایک ہزار سے زیادہ پاکستانی چینلوں نے 10 لاکھ سبسکرائبرز کا بڑا ہدف بھی عبور کیا جو عالمی سطح پر پاکستانی کونٹینٹ کی مقبولیت کا واضح ثبوت ہے۔اعلامیے کے مطابق سب سے زیادہ متاثر کن پہلو پاکستان کی بڑھتی ہوئی عالمی رسائی ہے جہاں پاکستانی مواد کے مجموعی واچ ٹائم کا 60 فیصد سے زائد حصہ بیرونِ ملک ناظرین پر مشتمل ہے۔کراچی سے کوالالمپور، لاہور سے لندن تک، پاکستانی تخلیق کار ثقافت، تفریح اور مشترکہ انسانی تجربات کے ایسے پُل قائم کر رہے ہیں جو سرحدوں سے ماورا ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں