ary ke reporter par fard jurm aaid

نیوزچینل کا ہیوی جنریٹر برآمد، ملزمان گرفتار۔۔

شہر قائد میں ایک مرکزی سڑک پر ہیوی جنریٹر چھین کر کرین کے ذریعے لے جانے والا ملزم پکڑا گیا۔تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کو حاصل سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈکیت گروہ نے کس دیدہ دلیری سے ہیوی جنریٹر چھینا اور لوڈنگ گاڑی پر ڈال کر لے گئے۔کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے لوڈنگ گاڑیوں سے لوٹ مارکرنے والے اس گروہ کے اہم کارندے کو گرفتارکر لیا ہے۔ ملزم کی نشان دہی پر شاہ لطیف تھانے کی حدود سے ہیوی جنریٹر برآمد کر لیا۔ایس ایس پی کورنگی توحید رحمان کے مطابق برآمد شدہ 30 کے وی اے جنریٹر کی قیمت لاکھوں روپے ہے، ملزمان نے 27 جولائی کو کورنگی کی حدود میں یہ واردات کی تھی، جب کار سوار ملزمان نے اسلحے کے زور پر سوزوکی ڈرائیور کو روکا اور 2 ملزمان سوزوکی کو چلا کر لے گئے، اور پھر ڈرائیور کو راستے میں اتار دیا۔توحید رحمان نے بتایا کہ دن رات اس کیس پر کام کیا گیا اور ملزمان تک رسائی کی گئی، چند روز کے اندر ہی ٹیکنیکل بنیادوں پر اس کیس کو حل کیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ ملزم کے تین دیگر ساتھی فرار ہیں جنھیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈرائیور کو اتارنے کے بعد سوزوکی کو مرکزی سڑک پر ہی روکا گیا تھا، ملزمان ایک ہیوی کرین لے کر آئے اور مصروف سڑک پر اس کے ذریعے ہیوی جنریٹر سوزوکی سے ٹرک پر منتقل کر دیا۔ واضح رہے کہ یہ اے آر وائی نیوز کے ہیڈ آفس کا جنریٹر تھا، جسے گن پوائنٹ پر چھینا گیا تھا، تاہم پولیس نے 7 سے 8 دن کے اندر اس بلائنڈ کیس کو حل کیا، اور جنریٹر بھی ریکور کیا گیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں