نیوزون میں صحافی 3 ماہ سے تنخواہوں سے محروم۔۔

کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن (سی آر اے) نے نیوز ون ٹی وی کے صحافیوں کو 3 تین ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔سی آر اے ممبر کے مطابق نیوز ون سے وابستہ صحافی یاسر سلیم شدید علالت کے باعث مشکل صورتحال سے دوچار ہیں، جبکہ دیگر رپورٹرز اور عملہ بھی مالی دباؤ اور ذہنی پریشانی میں مبتلا ہے۔کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کی گوررننگ باڈی یاددہانی کرانا چاہتی ہے کہ اس سے قبل بھی مرحوم ایس ایم عرفان کے انتقال کے بعد ایسوسی ایشن کے احتجاج پر نیوز ون انتظامیہ حرکت میں آئی تھی، تاہم اب دوبارہ ایسے حالات جنم لے رہے ہیں جو خدانخواستہ کسی ناخوشگوار واقعے کا سبب بن سکتے ہیں۔سی آر اے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ نیوز ون ٹی وی انتظامیہ فوری طور پر تمام صحافتی عملے اور دیگر سپورٹنگ اسٹاف کے بقایا واجبات فوری ادا کرے تاکہ مزید مالی و ذہنی اذیت سے بچا جاسکے۔ایسوسی ایشن نے واضح کیا ہے کہ اگر واجبات فوری طور پر ادا نہ کئے گئے تو سی آر اے دوبارہ احتجاجی عمل شروع کرنے کے لیے تیار ہے اور اپنے ساتھی صحافیوں کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں