26 maah se salary na milne par reporter ki pemra mein darkhuast

نیوزون میں آڈیوریکارڈنگ والے کیمروں کی تنصیب۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس دستورنے نیوز ون انتظامیہ کی جانب سےدفاترمیں آڈیوریکارڈنگ والے کیمروں کی تنصیب پر شدید تحفظات کا اظہارکردیا۔ جنرل سیکریٹری کے یو جے دستور نعمت خان نے نیوز ون چینل کے چیئرمین اورنگزیب چوہدری اور چیف ایگزیکیٹیو آفیسر سید عمر احمد کے نام خط میں اس اقدام کو غیراخلاقی اورغیرقانونی قرار دیتے ہوئے اس پ شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ جنرل سیکریٹری  کے یو جے دستورنے چینل کے چیئرمین اور سی ای او کو خط مزید کہا کہ چینل انتظامیہ کا یہ اقدام صحافیوں اور چینل عملے کے دیگر ارکان کے تحفظ اور رازداری کے قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کام کی جگہ پر آڈیو ریکارڈنگ کے حامل سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب تحفظ اور رازداری کے حق سے متعلق اخلاقی اور قانونی خدشات جنم دیتی ہے۔ بطور صحافی ہم آزادی اظہار اور رازداری کے حقوق کے لیے پرعزم ہیں، اسی لئے ہمیں نیوز ون چینل سے منسلک افراد کے بنیادی حقوق کی پامالی پر شدید تحفظات ہیں۔ اپنے خط میں نعمت خان نے کہا کہ چینل انتظامیہ آڈیو ریکارڈنگ کے ساتھ سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کریں اور ملازمین کی  رازداری کے حقوق سے متعلق تمام متعلقہ قوانین اور ضوابط پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں جب ملک میں آزادی صحافت اور صحافیوں کو سنگین خطرات کا سامنا ہے ۔۔ یہ ضروری ہے کہ صحافی اور  صحافتی ادارے اخلاقی اقدار کے اعلیٰ ترین معیار  برقرار رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ باہمی مشاورت کے ذریعے ہم ایسا قابل عمل حل تلاش کر سکتے ہیں جس سے ناصرف ذمہ دارانہ صحافت کے اصولوں کو برقرار رکھا جاسکتا ہے بلکہ اس سے ادارے سے منسلک افراد کے حقوق اور وقار کا تحفظ بھی ممکن ہوگا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں