نیوز ون ٹی وی ون وسیب کے ملازمین سنت ابراہیمی سے محروم رہ گئے۔ مالکان کے چہیتے اکاؤنٹنٹ کی مزدور دشمن پالیسی کے باعث وہ قربانی نہیں کرپائے۔ پپو کا کہنا تھا کہ عیدالفطر پر ایک ہفتے میں دو تنخواہیں ملنے پر دوماہ لیٹ ایک تنخواہ دینے پر نیوز ون انتظامیہ نے یقین دہانی کروائی تھی کہ عیدالاضحی پر بھی ایک ہفتے میں دو تنخواہوں کی ادائیگی ہوگی تاہم امیدوں پرپانی اس وقت پھر گیا جب جمعرات کی شام کو دوسری تنخواہ سے انکار کردیا گیا پپو کا کہنا ہے کہ کلیدی عہدوں پرفائزاہم افراد کو بھاری بھرکم تنخواہوں کے باعث شاید ضرورت نہیں لیکن عام متوسط طبقے کا اسٹاف رل گیا۔پپو کے مطابق نیوز ون چینل کہ حالات بد سے بدتر ہو گئے ہیں 28 رمضان کو تنخواہ آئی تھی اس کے بعد 63 دن بعد ایک تنخواہ دی تھی 31 مئی کو کوئی پوچھنے والا نہیں تھا۔پپو کے مطابق پچیس ، تیس ہزار روپے پر کام کرنے والے ورکرز کا کوئی پرسان حال نہیں۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ ورکرز کو کہہ دیا گیا ہے اگر کام کرنا ہے تو بنا تنخواہ کے کریں تنخواہ کے اوپر کوئی بات نہیں کرے گا ورنہ دروازے سے باہر جائیں۔۔
