معروف اینکرپرسن نجم سیٹھی نے سماٹی وی کو الوداع کہہ دیا۔۔ اطلاعات ہیں کہ معروف صحافی، فرائیڈے ٹائمز کے مدیراعلیٰ، ڈیلی ٹائمز کے سابق ایڈیٹر اور اینکرپرسن نجم سیٹھی دنیا گروپ سے وابستہ ہوگئے۔ لاہور کی میڈیا انڈسٹری میں کہاجارہا ہے کہ چڑیا دنیا کی منڈیر پر بیٹھ گئی۔۔ بتایاجارہا ہے کہ وہ نجم سیٹھی شو کے نام سے دنیا نیوز پر جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کی رات دس بجے اپنامخصوص ٹاک شو کریں گے۔۔ نجم سیٹھی کے حوالے سے عمران جونیئر ڈاٹ کام پر پہلے ہی اپنے قارئین کو بتادیاگیا تھا کہ وہ سما چینل کی انتظامیہ سے خوش نہیں تھے ، تنخواہوں میں غیراعلانیہ کٹوتی سے وہ ناراض ہوگئے تھے اور ناراضگی کا اظہاربھی کیا تھا۔۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ سما ٹی وی کے دیگر اینکرزکے حوالے سے کیا خبریں آتی ہیں۔۔
Facebook Comments
