ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے مقدمے کی ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت خارج کردی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع کچہری لاہور میں ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔مقدمہ مدعی خلیل الرحمان قمر کی جانب سے مدثر چودھری ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے خلیل الرحمان قمر ویڈیو کیس کی ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری خارج کردی۔عدالت نے این سی سی آئی اے کے مقدمے میں ضمانت خارج کی۔ملزمہ پر خلیل الرحمان قمر کی مبینہ نامناسب ویڈیوز وائرل کرنے کا الزام ہے۔
Facebook Comments
