92 newspaper ke kayi stations band

نائنٹی ٹو اخبار کے کئی اسٹیشن بند، ورکرز فارغ۔۔

نائنٹی ٹو اخبار کے کئی اسٹیشن بند کرکے ورکرز کو فارغ کردیاگیا۔۔ پپو کے مطابق نائنٹی ٹو اخبار کے پشاور، سکھر، ملتان، فیصل آباد ، کوئٹہ سمیت دیگر چھوٹے اسٹیشن بندکرکے رپورٹرز، سب ایڈیٹرز اور آئی ٹی والوں کو نکال دیاگیا ہے۔۔المیہ یہ ہے کہ انہیں برطرفی سے ایک دن قبل بتایاگیا کہ کل سے اخبار ہورہا ہے۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ نکالے گئے ورکرز کو اب تک واجبات بھی ادا نہ کرنے کی اطلاعات ملی ہیں۔۔دریں اثنا خیبر یونین آف جرنلسٹس نے روزنامہ 92 پشاور کی بندش اور عامل صحافیوں کی برطرفی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں خیبر یونین آف جرنلسٹس کے صدر ناصر حسین، سینئر نائب صدر عمران ایاز نائب صدر عبد البصير قلندر، جائنٹ سیکرٹری ارشاد علی اور ایگزیکٹو کونسل اراکین نے روزنامہ 92 کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر صحافیوں اور دیگر ورکرز کو بحال کیا جائے۔ یونین عہدیداروں نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں برسر روزگار لوگوں کو اپنے اہل خانہ کے لئے دو وقت کی روٹی پوری کرنا مشکل ہے تو ایک عامل صحافی روزگار کے بغیر کیسی زندگی بسر کرے گا۔ یونین عہدیداروں نے کہا کہ آئے دن مختلف میڈیا ہائوسزسے ورکرز کی برطرفی اور اکثر اخبارات اور چینلز میں حکومت کی طرف سے مقررہ کرده کم سے کم اجرت کا عدم نفاذ لمحہ فکریہ ہے۔ یونین نے واضح کیا کہ حکومت اخبارات اور چینلز کو ماہانہ کروڑوں روپے کے اشتہارات دیتی ہے لیکن ورکرز کو چند ہزار روپے ادا کئے جاتے ہیں اور ورکرز پر بروقت برطرفی کی تلوار لٹکتی رہتی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں