بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے جعفر آباد پریس کلب کے نائب صدر فدا حسین اور دیگر صحافیوں کے ساتھ بھاگ سے واپسی پر نواحی علاقے میں پیش آنے والے راہزنی کے واقعےپر تشویش کااظہار کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے صحافیوں کے ساتھ راہزنی کا واقعہ پیر تیار شاہ غازی سے واپسی پر پیش آیا جس میں صحافیوں کو گن پوائنٹ پر موبائل فونز ، کیمرہ ، نقدی اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کیا گیا اور ملزمان موقع سے فرار ہوگئے بی یو جے نے اس امر پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے کہ بولان انتظامیہ علاقے میں ڈکیتی کے واقعات کی روک تھام کے لیے کوئی موثر اقدامات نہیں کررہی ہے جس کے باعث شہریوں کی جان و مال خطرات سے دوچار ہورہے ہیں بلوچستان کے صحافی محدود وسائل کے باوجود پیشہ وارانہ ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں ایسے واقعات ان کے لیے شدید عدم تحفظ کا سبب بن رہے ہیں بی یوجے نے مطالبہ کیا ہے کہ جعفر آباد کے صحافیوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعے میں ملوث ملزمان کوگرفتار اور چھینا گیا سامان جلد از جلد برآمد کیا جائے۔
نائب صدرپریس کلب سمیت کئی صحافیوں کو لوٹ لیاگیا۔۔۔۔
Facebook Comments
